جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما گرفتار

جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما گرفتار

پنجاب (وقائع نگار)پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بھائی شاہ زین عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا صاحبزادہ گزین عباسی کو کراچی سے حراست میں لیا گیا۔صاحبزادہ گزین عباسی سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 249ہیں۔2018 کے الیکشن میں احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ 253سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔صاحبزادہ گزین عباسی پر تھانہ دراور میں دو مقدمات درج ہیں ، سانحہ 9مئی کے بعد سے صاحبزادہ گزین عباسی روپوش تھے۔

یہ بھی پڑھیں:”ہم مقابلے کے لئے تیار،اتحادی ڈریں گے تو مریں گے“بلاول بھٹو نے نعرہ مستانہ بلند کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں