پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورسک روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ 7 اہلکار زخمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ دھماکہ میں ایف سی کی گاڑی تباہ ہو گئی ،دو مزید گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا او ر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ،ابتدائی تحقئیقات کے مطابق دھماکہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے باعث ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں : شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری