operation

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ملک بھر میں آپریشن ،چینی ،گندم اور کھادکی ہزاروں بوریاں برآمد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن جاری ،چینی ،گندم اور کھاد کی ہزاروں بوریاں بر آمد کر لی گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں کچلاک میں تین گوداموں پر چھاپے مار کر 250ٹن چینی ،750ٹن یوریا اور 4ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد برآمد کی گئی ،بنوں میں کارروائی کے دوران پانچ ہزار چینی کی بوریاں پکڑی گئیں،نوشہرہ اور پبی میں ایک ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد ،جہلم راولپنڈی اور چکوال میں چینی کی بوریوں سے بھرے گودام پکڑے گئے ،ڈی آئی کان اور ڈہرکی میں گندم کی 35ہزار بوریاں برآ مد کر لی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں : نجی سکول ویڈیو سکینڈل میں نئے انکشاف ،ملزم پرنسپل جنسی ادویات،منشیات کا بھی عادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں