پاکستان میں کسی جماعت کے حمایتی نہیں،آزاد اور منصفانہ الیکشن چاہتے ہیں،امریکہ نے دوٹوک اعلان کر دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلئے حمایت کا یقین دلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی،امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے دوٹوک پیغام دے دیا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی کسی ایک جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا،پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کیلئے مدد کرتے رہیں گے،امریکہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منصفانہ اور آزاد الیکشن چاہتا ہے۔اس سے قبل امریکہ کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس وان ہالن کا بھی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی سیاست سے متعلق کچھ بھی انجینئر کرنے کی کوشش نہیں ہوئی۔امریکی سینیٹر کرس وان ہالن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کا فیصلہ کریں،یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی عوام کی مرضی سنی جائے اور ان کی عکاسی کی جائے،پاکستان میں انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ، دیگر جمہوریتیں اور پاکستانی عوام دلچسپی رکھتے ہیں کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں، بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ انتہائی مضبوط اور دو طرفہ تعلقات کی خواہاں ہے،پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات دنیا بھر میں استحکام اور سلامتی کیلئے اہم ہیں۔امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد امریکہ کی مدد دیکھنے میں آئی،امریکہ نے پاکستان کے معاملے میں آئی ایم ایف کو ہنگامی معاشی ریلیف کے ساتھ آگے آنے کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب جی 20 ممالک میں تیز ترین ترقی کرنیوالی معیشت قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں