خیبر پختونخوا،ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھنے لگے، 5 اضلاع ہائی رِسک قرار

پشاور (ہیلتھ رپورٹر ) خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ہے،جس کے بعد حکام نے 5 اضلاع کو ہائی رِسک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز،53نئے شکار

حکام کے مطابق صوبے کے 5 اضلاع پشاور،مردان،صوابی،چارسدہ اور بٹگرام میں ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،جس کے بعد انہیں ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔صوبے میں ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 165 ہو چکی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 38،مردان 32،صوابی 19،چارسدہ 14 اور بٹگرام میں 12 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے میں اب تک 20 اضلاع سے ڈینگی کے کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔بعض اضلاع بنوں،ہنگو ،تورغر، لکی مروت،خیبر اور ہری پور سے چند ہی کیسز کا اندراج ہوا ہے۔نگران مشیر صحت نے ہائی رِسک اضلاع میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آشوب چشم کیسے پھیلتا اور بچاﺅ کیسے ممکن ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں