سکول پرنسپل کی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت، متاثرہ خواتین عدالت پیش ہوگئیں

سکول پرنسپل کی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت، متاثرہ خواتین عدالت پیش ہوگئیں

کراچی (عدالتی رپورٹر)شہر قائد میںسکول پرنسپل کی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں متاثرہ خواتین عدالت میں پیش ہوگئیں ، تفتیشی افسر نے 2 متاثرہ خواتین کے بیانات قلم بند کرنے کی درخواست دائرکردی۔۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گلشن حدید سکول پرنسپل کی خواتین سے زیادتی کیس میں متاثرہ خواتین نے سٹیل ٹاؤن تھانے میں ملزم کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا تھا۔خواتین کا کہنا تھا کہ عرفان میمن نے نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی ہراساں کیا، بیان قلمبند کرانے کے بعد متاثرہ خواتین کو عدالت میں طلب کر لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں