اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819 روپے ہونے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا، مختلف وزارتیں،ڈویژنز اور سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ،مختلف وزارتوں کے ذمے کروڑوں روپے کے بجلی بل کے واجبات شامل ہیں،دفتر خارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،بی بلاک میں مختلف وزراتیں 9 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہورسٹی پولیس متحرک ،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن ،267مقدمات
پاکستان ٹائم کے مطابق بدھ کے روز تک وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819 روپے ہے لیکن پھر بھی نادہندہ ہے،وزیر اعظم کی رہائشگاہ کا گزشتہ ماہ کا بل بھی ادا نہیں کیا گیا،مختلف وزارتیں،ڈویژنز اور سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ ہیں،مختلف وزارتوں کے ذمے کروڑوں روپے کے بجلی بل کے واجبات شامل ہیں،دفترخارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،بی بلاک میں مختلف وزراتیں 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزار سے زائد کا نادہندہ ہیں،کیو بلاک،وزارت خزانہ سمیت دیگر بلاکس میں 4 کروڑ 97 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہیں،سی بلاک میں واقع وزارتیں 4 کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں،پارلیمنٹ ہاﺅس بجلی بلوں کی مد میں 5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،کابینہ بلاک بجلی بلوں کی مد میں 7 کروڑ 64 لاکھ 97 ہزار سے زائد کا نادہندہ ہے،سندھ ہاﺅس 66 لاکھ 53 ہزار اور پنجاب ہاﺅس 51 لاکھ 20 ہزار روپے کا نادہندہ ہے،نیشنل لائبریری کے بجلی بلوں کی مدمیں 12 لاکھ 90 ہزار،نیشنل آرٹ گیلری 17 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کے واجبات شامل ہیں،پارلیمنٹ لاجزکے بقایاجات 10 لاکھ سے زائد کے ہیں،آزاد کشمیر سیکرٹریٹ بجلی بلوں کی مد میں 9 لاکھ 87 ہزارسے زائد کے واجبات شامل ہیں۔