نگران حکومت نے کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے کا حکم دیدیا

نگران حکومت نے کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے کا حکم دیدیا

کراچی(نمائندہ خصوصی ) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنیکا حکم دے دیا، نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، ا?ئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اس دورا ن کابینہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، نگران وزیراعلیٰ سندھ نے ا?ئی جی کو مغویوں کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کی۔آئی جی سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ا?پریشن پر بھی بریفنگ دی جس پر نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں اور جو پولیس والے اچھی کارکردگی نہ کریں ان کو تبدیل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:”جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف لینے سے روکا جائے“جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں