تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن کی بھی جہانگیر ترین کو’پیاری‘ ہوگئیں

تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن بھی جہانگیر ترین کو’پیاری‘ہو گئیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی سابق ایم این اے منزہ حسن بھی جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)میں شامل ہو گئی ہیں۔

پاکستان ٹائم کے مطابق منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی اور آئی پی پی شمولیت کا اصولی فیصلہ سنا دیا تاہم شمولیت کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کریں گی۔یاد رہے کہ منزہ حسن کا عمران خان کی قریبی ترین ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے اور وہ تحریک انصاف وومن ونگ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پرنسپل کی خواتین سے زیادتی کا معاملہ ،ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں