bushra bibi

آڈیو لیکس تحقیقات ،بشریٰ بی بی نے طلبی نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول بشری ٰ بی بی نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا طلبی نوٹس چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی نے سردار لطیف کھوسہ کے زریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے مگر ایف آئی اے اور پولیس ہراساں کر رہے ہیں ،ایس ایس پی کے دفتر پیش ہونےکا نوٹس بھیجا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کیلئے طلبی کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ،دونوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ،عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے طلبی کو نوٹس معطل کرے ۔

یہ بھی پڑھیں : ارشد شریف قتل کیس کی کارروائی روک دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں