لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی اپنی بھتیجی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے لندن روانگی سے قبل اہم ملاقات ہوئی،دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں مرکزی لیگی رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں اہم معاملات زیر بحث آئے۔لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں شہباز شریف انہیں کیسز و دیگر امور پر بریفنگ دینگے،نواز شریف کی واپسی پر ریلیف نہ ملنے کی صورت میں دیگر آپشنز پر غور کیا جائے گا،نواز شریف کی واپسی پر انکا استقبال کس طرح سے کیا جائے گا؟اس کا فیصلہ نہ ہو سکا۔واضح رہے کہ پاکستان واپسی کے اگلے روز ہی شہباز شریف ہنگامی طور پر لندن روانہ ہو گئے ہیں،وہ ماڈل ٹاون سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے،سابق وزیر اعظم لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔جب کہ مریم نواز آج صبح 4 بجے لندن روانہ ہوئی تھیں۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج صبح 4 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو وکلا ، ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت