khursheed shah

”نگران وزیراعظم کی تقرری فکس تھی“خورشید شاہ کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے نگران وزیراعظم کی تقرری کو فکس قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے لکھی ہوئی پرچی پڑھ کر نام لیا ۔سابق وزیر نے ایک اور انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو گرانے کی غیر آئینی تجویز دی تھی جسے کسی نے بھی قبول نہیں کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : وکلا نے سیشن کورٹ کو تالے لگا دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں