electricity price

”مرے کو مارے شاہ مدار “بجلی کی قیمت میں 3روپے 28پیسے اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔یپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے اٹھائیس پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی اور اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا،نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022ء2023ءکی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا اور 159 ارب کا اضافی اٹھانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،مزید 175گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں