پاکستان کو جاری مالی سال میں کتنے ارب ڈالر کی غیر ملکی معاونت موصول ہوئی؟اعداد و شمار آگئے

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیکریٹری پاور ڈویژن کا بجلی چوروں سے 10 ارب 16 کروڑ کی ریکوری کا دعوی
اقتصادی امورڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دو طرفہ،کثیرالجہتی شراکت داروں،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ،ٹائم ڈیپازٹس اور نیا پاکستان سرٹیفیکٹس کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کو قرضوں اور گرانٹس کی صورت میں مجموعی طور پر 3.206 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی ہے،جولائی میں قرضوں اور گرانٹس کی صورت میں پاکستان کو 2.890 ارب ڈالر اور اگست میں 316.14 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں پاکستان کو کثیر الجہتی شراکت داروں کی جانب سے مجموعی طور پر گرانٹ اور قرضوں کی مد میں 335.87 ملین ڈالر کی غیر ملکی معاونت موصول ہوئی،جولائی میں قرضوں اور گرانٹ کی صورت میں پاکستان کو 193.16 ملین ڈالر اور اگست میں 142.71 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اور گرانٹ کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کو مجموعی طور پر 221.36 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی،جولائی میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اور گرانٹ کی صورت میں پاکستان کو 114.05 ملین ڈالر اوراگست میں 107.31 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔ٹائم ڈیپازٹس کی مد میں جولائی میں پاکستان کو دو ارب ڈالر کا قرضہ موصول ہوا جبکہ نیا پاکستان سرٹیفیکٹس میں سرمایہ کاری کی مدمیں جولائی میں 74.70 ملین ڈالر اور اگست میں 66.12 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں