سیلاب کے بعد پاکستان کو دنیا سے ملنے والی امداد؟سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھانڈا پھوڑ دیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی سابقہ حکومت کی جانب سے دعوی کئے گئے کہ عالمی سطح پر ان کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اربوں ڈالر کی امداد ملی جس پر وہ ان ممالک کے مشکور ہیں ،تاہم اب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب کے بعد ملنے والی ”امداد“کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں بجٹ پر عدم اتفاق کے سبب حکومتی شٹ ڈاﺅن کا خطرہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوترس نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد امیر ممالک کی طرف سے دی گئی زیادہ تر امداد کی اکثریت قرض کی صورت میں تھی اور سیلاب کی تباہی کے شکار پاکستانی عوام اب بھی فنڈز کے منتظر ہیں۔جنرل اسمبلی سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ تباہ کن سیلاب سے بحالی میں پاکستان کی بھرپور مدد کی جائے۔پاکستان گرین ہاوس کے ایک فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے لیکن اسے موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آفات 15 گنا زیادہ جھیلنا پڑتی ہیں۔انتونیو گوتریس نے ماحولیاتی تبدیلیوں میں کم حصہ ڈالنے کے باوجود سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے پاکستان کو موسمیاتی انصاف کے لیے لٹمس ٹیسٹ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی افراتفری اور ہمارے فرسودہ اور غیر منصفانہ عالمی مالیاتی نظام کا دہرا شکار ہے جو درمیانی آمدنی والے ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی ضروری وسائل تک رسائی سے روکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹر رابرٹ مینن ڈیز اور ان کی بیوی پر رشوت کے الزام میں فردِ جرم عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں