وفاقی دارالحکومت میں حساس اداروں کا آپریشن، 800 افغانی گرفتار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران 800 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا ”یوٹرن “ایسی بات کہہ دی کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ مٹی میں مل جائے
”پاکستن ٹائم“کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا، اس دوران 800 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن بہارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ اور شمس کالونی میں کیا گیا، اور اس دوران پکڑے گئے 400 افغان باشندوں کو دستاویزات ہونے پر رہا کر دیا گیا، جب کہ شناختی دستاویز نہ ہونے پر 375 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق شناختی دستاویز نہ رکھنے والے 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر سرحد پار بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیاستدان اور جرنیل زور لگا رہے ہیں لیکن۔۔۔۔مولانا فضل الرحمان نے پریشان کن اشارہ دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں