اسلام آ باد (کامرس رپورٹر ) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے۔سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 37.33 فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے ، لہسن کی قیمت میں 21 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا، دہی، دال مونگ، جلانے کی لکڑی، دودھ اور ماچس بھی مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ زندہ مرغی 15 روپے 14 پیسے، چینی 2 روپے 49 پیسے ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 19 روپے 12 پیسے تک سستا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیکریٹری پاور ڈویژن کا بجلی چوروں سے 10 ارب 16 کروڑ کی ریکوری کا دعوی