afghan arrest

وفاقی دارالحکومت سے 800افغانی گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں آپریشن ،800 افغان باشندے گرفتار
نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے اسلام آباد اور گردونواح سے 800 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا،آپریشن بہارہ کوہ، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی اور دیگر علاقوں میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف کیا گیا۔گرفتار افغان باشندوں میں 400 کورہائشی ثبوت پیش کرنے پر رہا کر دیا گیا جبکہ 375 افغان باشندوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات نہ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔آپریشن سے قبل خفیہ معلومات کی بنا پر فہرستیں بھی مرتب کی گئیں جن میں کئی جرائم پیشہ افغان باشندوں کی نشاندہی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے ٹیم کی رحیم یار خان میں بڑی کاروائی،فراڈ کرنے والے گروہ کا اہم رکن گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں