supreme court

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی براہ راست سماعت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست نشر کی جا رہی ہے،چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
چیف جسٹس نے آج پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس قانون کا اثر چیف جسٹس اور دیگر 2ججز پر ہوتا ہے، ایک طرف چیف جسٹس کے اختیار کو کم کیا جا رہا ہے اور دوسری جانب سینیئر ججز کو اختیار بانٹا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جنگ کا لفظ بہت معنی خیز ہے، کچھ طبقے کہتے ہیں کہ اختیار پارلیمنٹ کا ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ اختیار پارلیمنٹ کا نہیں ہے، میں نے سوچا میں خود اس کیس کو نا سنوں، سپریم کورٹ اگر ایک ہی کیس سننے کو بیٹھ گئی تو دیگر کیسز متاثر ہوں گے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بارے پارلیمنٹ آمنے سامنے ہے,عدلیہ حکومت کے تحت محکمہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں