court decision

9مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں بحال ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نو مئی واقعات ، توشہ خانہ جعل سازی اور اقدام قتل ودیگر 9 ضمانت کی عمران خان کی درخواستیں بحال کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ” ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے عمران خان کا حاضری سے استثنیٰ بھی بحال کیا جاتا ہے عمران خان جان بوجھ کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہوئے بلکہ تسلیم شدہ ہے کہ وہ اٹک جیل میں تھے ،ضمانت خارج ہونے کے باوجود حیران کن طور پر پولیس نے عمران خان کو ان مقدمات میں گرفتار بھی نہیں کیا، ٹرائل کورٹ یہ نقطہ دیکھتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے ” چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ، سیشن کورٹ نے چھ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے تین کیسوں میں عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں چیئرمین پی ٹی آئی نے نو کیسوں میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ،عمران خان اور شاہ محمود پیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں