صحافیوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کا صحافیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ،گھروں اور دفاتر پر چھاپے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں صحافیوں پر زمین تنگ کر دی گئی ،چائنہ فنڈنگ کے بہانے تیس صحافیوں کے گھروں اوردفاتر پر چھاپے مار کر لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا ،معروف صحافی ابھیشر شرما نے بتایا کہ دلی پولیس ان کے گھر سے لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے گئی ۔کانگریسی رہنما ششی تھرور ان حرکتوں پر بھارتی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ مودی سرکار ان حرکتوں سے اپنی اور جمہوریت کی تذلیل کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : تھانہ کلاچی پر دہشتگردوں کا حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں