عثمان ڈار اچانک منظر عام پر، سنسنی خیز انکشافات کر دیئے

عثمان ڈار اچانک منظر عام پر، سنسنی خیز انکشافات کر دیئے

اسلام آباد (وقائع نگار)کئی روز منظر عام سے غائب رہنے والے عثمان ڈار اچانک سامنے آگئے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سنسنی خیز انکشافات کیے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر صدارت زمان پارک میں کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2022 میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی روکنے کیلئے کیا گیا، 9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباو¿ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔عثمان ڈار نے مزید کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کا استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ورکرز کی ذہن سازی کی، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں