osman dar

”بیٹے نے سیاست چھوڑی میں نے نہیں “عثمان ڈار کی والدہ کا خواجہ آصف کو کھلا چیلنج

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو چھوڑنے والے عثمان ڈار کی والدہ میدان میں آ گئیں ،خواجہ آصف کو مقابلے کا کھلا چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے گن پوائنٹ پر اپنے مقاصد حاصل کر لیے ،جو کرنا تھا کر لیا ،اب میں تمہارا مقابلہ کروں گی ،عثمان ڈار نے سیاست چھوڑی ہے میں نے نہیں ،میں عمران خان کے ساتھ آج بھی ڈٹ کر کھڑی ہوں ،میدان میں آ کر مقابلہ کرو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے عثمان ڈار کا انٹرویو “نئی بوتل میں پرانی شراب” قرار دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں