bushra bibi

عمران خان کی جان کو خطرہ ،بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی شوہر کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کے اپنے شوہر عمران خان کو جیل میں تحفظ فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ قانون میں جو گنجائش ہے اور عدالت جو کر سکتی ہے اس ہر آرڈر جاری کر دوں گا ،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے ،جس سیل میں سابق وزیراعظم کو رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جا سکتی ہے ۔عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ،کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس ،سزا کیخلاف اپیل میں ریاست فریق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں