پاکستان سے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگ گئی

پاکستان سے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگ گئی

کراچی(کامرس رپورٹر ) وزارت تجارت نے پاکستان سے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی، نٹس، خشک اور تازہ پھل، ہوم ایپلائینسز جن میں فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈشنر، جوسر، مکسر بلینڈر شامل ہیں ان پر بھی افغانستان لے جانے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیا پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے،ممنوعہ اشیا میں17 اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، چائے کی پتی، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غریب مکاﺅسکیم ،بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں