indian army

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میجر پاگل ہو گیا،ساتھی افسروں پر فائرنگ ،متعدد زخمی

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی میجر نے اپنے ہی افسروں پر گولیاں برسا دیں ،متعدد کو زخمی ،کئی کو یرغمال بنا لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی میجر نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی ،متعدد فوجی افسر زخمی ہو گئے،میجر نے بعض افسروں کو یرغمال بھی بنائے رکھا ۔بھارتی فوج میں اپنے ساتھیوں کے قتل کے واقعات معمول بن چکے ہیں ،ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم کی وجہ سے بھارتی فوج ذہنی پستی کا شکار ہو چکی ہے جس کے باعث اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : آزادکشمیر اسمبلی ،عدالتی حکم پر ارکان کے ترقیاتی فنڈز بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں