انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کے حکام نے دوروں کافیصلہ کرلیا

انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کے حکام نے دوروں کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے سندھ اور بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سندھ اور بلوچستان کا رواں ماہ دورہ کریں گے۔ بتایاگیا ہے کہ دورے کے دوران الیکشن کمیشن انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گا، الیکشن کمیشن کی دوروں کے دوران نگران صوبائی وزرائے اعلی اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع کے مزید بتایا کہ دوروں کے دوران الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں انتخابی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:”الیکشن کا کچھ پتہ نہیں کب ہوں“خورشید شاہ الیکشن کمیشن سے مایوس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں