نوازشریف کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کا بیان بھی آگیا

نوازشریف کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کا بیان بھی آگیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)رہنما مسلم لیگ (ن)خواجہ آصف نے کہا ہے نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے، وہ 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں، چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے اور یہ تمام مسائل حل ہونگے کیونکہ ماضی میں انہوں نے یہ سب کرکے دکھایا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے تمام چیزوں کو لگام ڈال دی تھی، قائد ن لیگ 11 روپے کا فی یونٹ بجلی چھوڑ کر گیاتھا، دنیا کے سستے ترین کارخانے لگائے، پاناما میں نواز شریف کا نام نہیں تھا، ان کو کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں سابق وزیراعظم سے اپیل کا حق بھی لے لیا گیا، ایسا سلوک تو بدترین ملزموں سے بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا آج پی ٹی آئی قیادت شور مچاتی ہے، کیا اس وقت انہیں یاد نہیں آیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے کے ایجنڈے کا نہیں پتا، نواز شریف ایک دو ملکوں سے ہو کر پاکستان آ رہے ہیں، سمگلنگ رکنے سے ڈالر میں استحکام آیا ہے، غیرملکیوں کے خلاف ایکشن سے نتائج سامنے آ رہے ہیں، کرنسی سے لیکر تنور افغانیوں کے قبضے میں ہے، غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈان کیاچھے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کے حکام نے دوروں کافیصلہ کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں