محکمہ موسمیات کی ایسی پیش گوئی کہ شہریوں کے پسینے چھوٹ جائیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا،جب کہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2 بڑے ملکی اداروں کو بیچنے کی تیاری
”پاکستان ٹائم “کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک جب کہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں کل بارش کا امکان ہے اور بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں خشک اور گرم رہا،جب کہ کلام میں دو،دروش، گلگت اورگوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز شہید بینظیرآباد اور سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32-34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوا 6 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جب کہ رات میں شہر کے مضافاتی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں