لاہور (نیوز رپورٹر ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان آمد پر نواز شریف کے استقبال کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی تیاریوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتوں کی لڑائی میں غریبوں کے چولہے بجھ گئے ، ملازمین کا کفن پہن کر احتجاج کا اعلان
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ کے جو لوگ ان کی حکومت میں وزرا تھے وہ نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی آمد پر پینافلیکس لگنے چاہیے تھے اور نہیں تو وال چاکنگ ہی ہوتی، لیکن وہ مزہ نہیں آ رہا، ن لیگ کے سابق وزرا کو مزید سخت محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو الیکشن کی جلدی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان نے الیکشن کے خلاف کچھ کہا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کے حکام نے دوروں کا فیصلہ کر لیا