sawara bhaskar

بھارتی اداکارہ فلسطینیوں کی حامی ،اسرائیل کے حمایتیوں کو منہ توڑ جواب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کو منافق قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوہر خان کے بعدبھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی اسرائیل کے حمایتیوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے میدان میں آ گئی ،سوارا بھاسکر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کے حمایتیوں سے کہا کہ” آپ لوگ اس وقت کہاں تھے جب اسرائیل گزشتہ کئی سال سے غزہ اور وہاں کے شہریوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہا تھا،اگر آپ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے کبھی نہ ختم ہونے والے مظالم، گھروں پر جبری قبضے، فلسطینی بچوں، خواتین اور نوعمروں کے قتل، دہائیوں کی طویل ناکہ بندی اور بمباری پر صدمہ اور وحشت محسوس نہیں کی تو پھر اسرائیل پر حماس کے حملوں پر آپ کا دکھ، صدمہ اور افسوس مجھے منافقانہ معلوم ہوتا ہے“۔

یہ بھی پڑھیں : ترک اداکار براق ازچویت پاکستان پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں