پیپلزپارٹی کا عمران خان کے بیان پر ملک بھر میں مظاہروں کا فیصلہ

اسلام آباد(نامہ نگار) پیپلز پارٹی نے عمران خان کے پاکستان کے تین ٹکڑوں سے متعلق بیان پر ملک بھر میں مظاہروں کا فیصلہ کرلیا۔

پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان مخالف بیان پراحتجاج کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ملک بھرمیں احتجاج کی حکمت عملی کوجلد حتمی شکل دے دی جائےگی۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عمران خان کا ملک کے خلاف بیان کا معاملہ پارلیمان کے اندربھی اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ لینے والی تحریک انصاف پاکستان مخالف بیان پرمعافی مانگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں