’بھارت میں غلط استعمال، میکال ذوالفقار نے پاکستانی اداکاروں کو بھارت جا کر کام نہ کرنے کا مشورہ دیدیا

’بھارت میں غلط استعمال، میکال ذوالفقار نے پاکستانی اداکاروں کو بھارت جا کر کام نہ کرنے کا مشورہ دیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک) ماضی میں بالی ووڈ میں کام کرنیوالے پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں‘ پاکستانی اداکار صرف پیسوں کی خاطر بھارت جا کر ہرگز کام نہ کریں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے میکال ذوالفقار کاکہناتھا کہ میں دوبارہ بھارت جاکر کام نہیں کروں گا کیونکہ وہاں کے فلمساز اور پروڈیوسرز پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ بھارت میں معروف پاکستانی اداکاروں کو مرکزی کردار نہیں دیے جاتے، ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں، جس سے یہ واضح ہو کہ ہم بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلموں میں ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے ہماری پاکستان میں بے عزتی ہو۔

یہ بھی پڑھیں : ڈینگی ورکرز کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں