لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا نوٹیفیکیشن پیش کر دیا گیا ،سرکاری وکیل نے کہا کہ جس جگہ جلسہ کرنا چاہتے ہیں وہاں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اجازت نہیں دی جا سکتی ،یہ جلسہ کسی اور جگہ کر لیں ۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ اجازت دے رہے ہیں نہ ملاقات کر رہے ہیں ،دوسر ی سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت دے رکھی ہے ۔عدالت نے درخواست گزار کو کسی دوسری جگہ جلسہ کرنے کی درخواست دینے کی ہدایت کر دی ،ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر دو دن میں فیصلے کا حکم بھی جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کل سے بارشیں اور برفباری