صدر مملکت سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اہم ملاقات ،کیاگفتگو ہوئی ؟جانئے

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ملاقات،بھارتی عدالت سے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف سمیت اہم امور پر تفصیلی مشاورت۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں تفصیلی ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایوان صدر وزارت امور کشمیر سے رابطے اور مشاورت کے بعد آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور دیگر سیاسی نمائندوں کو مدعو کرے گا، اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گا۔

ملاقات میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی صدر مملکت سے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کیلئے مناسب بجٹ مختص کرانے کی درخواست کی اور کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور کشمیری مہاجرین کی بڑھتی ضروریات کے پیشِ نظر مناسب بجٹ مختص کرنے کی ضرورت ہے ۔ملاقات میں صدر مملکت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید سزا کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کشمیر میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں