لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کیخلاف ایک اور جنگی محاذ تیار ،حزب اللہ بھی حماس کا ساتھ دینے کو تیار ہو گئی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر حزب اللہ اپنے فلسطینی اتحادیوں کی حمایت میں اسرائیل پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو جنگ میں ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے۔ حزب اللہ کے نائب رہنما نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،بیروت کے مضافات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ وقت آنے پر مداخلت کریں گے۔ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمسایہ ملک لبنان کا دورہ کیا اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔حزب اللہ لبنان میں عسکری اور سیاسی طور پر ایک طاقتور تنظیم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بیجنگ میں اسرائیلی سفارتی اہلکار پر حملہ