پی ٹی آئی نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام سے ظلم قرار دیدیا

اسلام آباد(وقائع نگار )تحریک انصاف نے پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام سے ظلم قرار دے دیا۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر مل بھی گئے تو کیا فائدہ؟ ملک کی انڈسٹری اور کاروبار تباہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی کا مقابلہ نہیں کرسکے گا، بولے حکومت نے ہمارے روس سے سستے تیل کا معاہد ہ آ گے کیوں نہیں بڑھایا؟۔

فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل ٹامک ٹوئیاں ماررہے، ہماری حکومت نے تو پٹرول 10 روپے سستا کیا، حکومت کی ساری توجہ صرف عمران خان پر کیسز بنانے پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں