پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40روپے کمی کر دی گئی ۔پٹرول کی نئی قیمت 283روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر۔
مٹی کا تیل22 روپے43پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 214روپے85 پیسے فی لیٹرہو گئی ۔
ہائی سیپڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، ہائی سیپڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے59 پیسے کی کمی کردی گئی ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں