اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے عمران خان کے جیل ٹرائل کو ٹھیک قرار دینے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیر افضل نے کہا کہ چیف جسٹس نے سماعت جیل میں ہونے کو عمران خان کے حق میں قرار دیا ،کہا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سماعت جیل میں ہونی چاہیے ،نوا ز شریف کے ٹرائل کیوں جوڈیشل کورٹ میں ہوتے تھے ،ممبئی حملہ کیس کے ملزمان کے ٹرائل بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہوا کرتے تھے ،سائفر کیس کا ٹرائل ایک کال کوٹھڑی میں ہوتا ہے جہاں وکلا کا بھی دم گھٹتا ہے ،ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے منافی ہے ،اس کیخلاف انٹرا کورٹ میں اپیل دائر کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا جیل میں ٹرائل درست قرار