نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر کو قتل کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عزت اللہ ڈیوٹی کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس جا رہے تھے ،موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ،گولیاں لگنے سے ڈاکٹر عزت اللہ دم توڑ گئے ،ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثے،اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ