اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب پراسیکیوٹر اور اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کے دلائل مکمل ہو گئے ،اسحاق ڈار بری ہونگے یا ریفرنس چلے گا اس پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 21اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف سماعت