ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداددہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کی بزرگ رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں:نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف اپیل دائر
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔پراسکیوٹر نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ یاسمین راشد تھانہ شادمان کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں،ان کے خلاف مقدمے میں نئی دفعات کا اندارج ہوا ہے اور ان کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔عدالت نے تھانہ شادمان کیس میں ڈاکٹر یاسمین ارشد کی ضمانت کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ جج ارشد جاوید نے ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں