nawaz sharif

نواز شریف نے حفاظتی ضمانت مانگ لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف اکیس اکتوبر کو اسلام آباد میں لینڈ کریں گے ،عدالت تک پہنچنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا ،سابق وزیراعظم کے وکلا نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”عمران خان کی بیٹوں سے بات کرائی جائے “خصوصی عدالت کا جیل حکام کو حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں