کراچی (وقائع نگار)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گلستان جوہر میں ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت دی ہے کہ نوجوان سعد کے جاں بحق ہونے کے محرکات کا پتا لگایا جائے۔مقتول محمد سعد کے والد نے کہا کہ ایک موبائل کیلئے میرے بیٹے کی جان لے لی گئی۔والد نے بتایا کہ سعد اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا، وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔مقتول کے والد نے مزید کہا کہ میں کس کے ہاتھ میں جوان بیٹے کا لہو تلاش کروں؟ کون دے گا مجھے انصاف؟
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی حفاظتی درخواست ضمانت،اسلام آباد ہائی کورٹ سے اہم خبر آ گئی