لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہاﺅس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کے ضمانتی مچلکے جمع نہ ہو سکے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عالیہ نے خدیجہ شاہ کے کیسز میں ٹرائل کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا تھا ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے ضمانتی مچلکے جمع نہ ہو سکے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی اپیل پر سماعت ،اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری