sher afzal

شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(کرائم سیل)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل اور معروف قانون دان شیر افضل خان مروت کیخلاف سادہ لباس پولیس اہلکار پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عام شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل ،کیس کی سماعت کیلئے نیا 5رکنی بینچ تشکیل
پاکستان ٹائم کے مطابق کانسٹیبل جاوید ہمایوں کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا،مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،سپریم کورٹ کی پارکنگ میں مارا اور دھمکیاں دیں،گاڑی کے نیچے کچلنے کی کوشش کی۔دوسری طرف شیر افضل خان مروت کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی طرف سے میرے خلاف تازہ ایف آئی آردرج کی گئی ہے،کل میرا پیچھا کرنے والا پولیس اہلکار آئی جی اسلام آباد کے لیے کام کر رہا تھا اور یہ سارا ڈرامہ منصوبہ بند تھا،پیچھا کرنے والے کی سپریم کورٹ تک میری پیروی کرنے کی جرات مندانہ کوشش،دوسرے پولیس اہلکاروں کی صحبت میں اس کی طرف سے دھمکیاں اور بدسلوکی اور 35 سیکنڈ کے جھگڑے کو ریکارڈ کرنے کے لیے ویڈیو بنانے والے کی پیشگی موجودگی بتاتی ہے کہ یہ ایک جال تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہاتھا پائی اور اسے قاتلانہ حملہ قرار دینے کے بعد اس بات کی مزید تصدیق ہو گئی ہے کہ میرے خلاف ڈراموں کی سیریز کے ماسٹر مائنڈ آئی جی اسلام آباد ہیں،میں نے پی ٹی آئی کی قیادت کے مقدمات میں آئی جی اسلام آباد پر ڈکیتیوں،اغوا،گھروں میں گھسنے کے الزامات لگائے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات لڑ رہا ہوں۔ شیر افضل خان مروت کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ واقعہ ایک منصوبہ بند قاتلانہ حملہ تھا،اس لیے میں آئی جی اسلام آباد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فوجداری شکایت درج کر رہا ہوں،میں نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں