ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر مقرر

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ڈاکٹر یاسمین راشد کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کی صدر مقررکر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمرکی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر اور حماد اظہرکو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر شفقت محمود خراب صحت کے باعث گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔سینیٹر عون عباس کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب اور عامرمحمود کیانی کو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں