لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مینار پاکستان پر نواز شریف کے خطاب کیلئے بلٹ پروف کیبن نصب کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قائد ن لیگ کی پاکستان واپسی پر استقبال کی تیاریاں جاری ہیں ،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اور اقبال پارک کے گردو نواح میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ،ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 15سو سے زائد وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں ،ایمبولنسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلئیر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کو 22اکتوبر کوجلسے کی اجازت مل گئی