حکومت نہیں چلا سکتے تو سازش کیوں کی ؟عمران خان شہباز شریف پر برس پڑے

دیربالا (وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے سازش کرکے اقتدار میں آئے ہو تو ذمہ داری لو، حکومت نہیں چلا سکتے تھے تو سازش کی ہی کیوں کی تھی؟۔
دیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کی غلامی کرتے ہوئے مہنگائی کردی، امریکا، بھارت اور اسرائیل نے ہماری حکومت کے خلاف سازش کی،امریکا کی غلامی کرتے ہوئے حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھائی، آئی ایم ایف نے دباو¿ بڑھایا توہم نے قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کردیں، ہماری حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو ریلیف دیا، ان کا ایجنڈا یہی ہے پاکستانی قوم کو امریکا کا غلام بنایا جائے، ہم نے کسی صورت یہ غلامی قبول نہیں کرنی، موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ منفی کردی ہے، مہنگائی کے ساتھ ہمارا روپیہ بھی گررہا ہے، ڈالر 200 روپے پر پہنچ چکا، ملکی ذخائر نیچے گرگئے۔
ا±نہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ آصف علی زرداری سمیت تمام رہنماو¿ں کی دولت ملک سے باہر پڑی ہے، ان سب چوروں کی چوری کی دولت ملک سے باہر پڑی ہے۔ رات کو اس امپورٹیڈ حکومت نے ایک اور تحفہ قوم کو دے دیا، پہلے پٹرول اور ڈیزل 60 روپے لٹر بڑھا دیا، پھر رات کے اندھیرے میں گیس کی قیمت 45 فیصد بڑھا دی، پچھلے 30 دن میں آٹے کی قیمت 38 فیصد، بڑا گوشت 20 فیصد، چاول 41 فیصد جبکہ چکن 62 فیصد بڑھا۔ پچھلے 30 دن میں گھی اور تیل 50 فیصد، دالیں 22 فیصد، پیاز 30 فیصد، انڈوں کی قیمت 24 فیصد بڑھی۔
ا±ن کا کہنا تھا کہ آج کل امپورٹڈ وزیراعظم شہبازشریف بہت گھبرایا ہوا ہے، آپ زبردست طریقے سے بوٹ پالش کرکے اقتدار میں آگئے ہو تو اب ذمہ داری لو۔ میں پوچھتا ہوں شہبازشریف اگر آپ سے یہ حکومت نہیں چل سکتی تھی تو پھر سازش کی ہی کیوں کی؟ بارودی سرنگیں آپ بچھا کر گئے تھے لیکن ہم نے ملک کو سنبھال لیا تھا، اب تمہاری ذمہ داری ہے، کام کرکے دکھاو¿، ادھر ادھر نہ بھاگو۔میرا کام ملک کے دفاع کیلئے نوجوانوں کو باہر لاناہے، میں چاہتا ہوں نوجوان کبھی کسی کی غلامی نہ کریں۔ احساس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو سود سے پاک قرضے دیئے، ہم نے پوری کوشش کی نیچے سے لوگوں کو اوپر لایا جائے، ہمارے دور میں برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملا۔ ہمارے دور میں ریکارڈ ایکسپورٹ ہورہی تھی، اب ایکسپورٹ 10 فیصد نیچے چلی گئی۔ ہمارے دور میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہماری حکومت مہنگائی کے نام پر گرائی گئی، مہنگائی تو اب ہمارے دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوئی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان بولے کہ فوج جب تک ملک کی حفاظت نہیں کرسکتی جب تک ملکی معیشت مضبوط نہ ہو، جیسے جیسے معیشت کمزور ہوگی ہمارا دفاع بھی کمزور ہوگا۔ اگر میرے جیسے لیڈر یہ نہ بتائیں کہ ملک کس طرف جارہا ہے یہ ملک سے بے وفائی ہوگی۔ سازش کے تحت مسلط کردہ امپورٹیڈ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت نے ملک کو اندھیرے میں ڈبو دیا ہے، اب ملک کو مشکلات سے نکالنے کا واحد راستہ نئے اور شفاف الیکشن ہیں، سارا پاکستان اب نئے الیکشن چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں