نواز شریف کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر بائیو میٹرک کس نے کی ؟انتہائی اہم خبر آ گئی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف لندن سے چار سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان پہنچ گئے ہیں ،دبئی سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے والے میاں نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت ،قانونی دستاویزات پر دستخط اور بائیو میٹرک کروانے کے بعد مینار پاکستان میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:”نگران حکومت ن لیگ کی سہولت کار“پیپلز پارٹی کے سخت لفظی وار
پاکستان ٹائم کے مطابق میاں نواز شریف اسلام آباد ائیر پورٹ سے لاہور کے لئے روانہ ہو چکے ہیں ،اس سے قبل دبئی سے اسلام آباد پہنچنے پر میاں نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ ائیرپورٹ کے وی آئی پی لاونج میں مشاورت کی اور قانونی دستاویزات پر دستخط کئے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بائیو میٹرک کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کوئی ٹیم ائیرپورٹ نہیں گئی البتہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ نواز شریف کے بائیو میٹرک کے لئے نادرا کی ٹیم ائیرپورٹ پر موجود تھی جس نے نواز شریف کی بائیو میٹرک کرکے تصدیقی رسید نواز شریف کی لیگل ٹیم کو دے دی۔ لیگل ٹیم نادرا کی تصدیقی رسید نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی دو درخواستوں کے ساتھ لگا کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائے گی ۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بشری بی بی ماضی میں لاہور سے نادرا کے ذریعے بائیو میٹرک کی یہ سہولت لے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کو 22اکتوبر کوجلسے کی اجازت مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں